نوازشریف این آر او نہیں چاہتے، محمد زبیر
اسلام آباد (این این آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف این آر او نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ دوسری طرف سے انہیں این آر او دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ نواز شریف باہر چلے جائیں اور خاموشی اختیار کر لیں۔ سابق گورنر سندھ نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ لیگیوں سے کہا جاتا ہے مسئلہ نواز شریف نہیں مریم نواز ہیں۔ مسلم لیگ (ن) این آر او مانگ رہی ہے نہ چاہتی ہے۔ چودھری نثار سے کہا سیاست میں مقبولیت دیکھی جاتی ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور مقبول ہو رہی ہے پارٹی میں ایک کے سوا کسی نے دھوکا نہیں دیا۔