ویڈیو کلپ پر کارروائی ریونیو بورڈ کے 7 ملازم معطل
کراچی (وقائع نگار) حکومتِ سندھ کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حسین سید نے نجی ٹی وی چینل کے ویڈیو کلپ اور آئی جی رجسٹریشن کی سفارش پر سب رجسٹرار آفس کلفٹن II ڈسٹرکٹ سائوتھ کراچی کے درج ذیل 7 ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جن کے نام یہ ہیں اسماعیل راہپوٹو (سب رجسٹرار کلفٹن II)‘ مظہر راجپر جونیئر کلرک (رش کار)‘ شوکت انصاری (جونیئر کلرک)‘ وسان جوکھیو (جونیئر کلرک)‘ کونر ویلیم (جونیئر کلرک)‘ کمال عباسی (جونیئر کلرک) اور حسین مشاہد (ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ) شامل ہیں۔