پاپوا نیو گنی : ایپک اجلاس کے بعد 300 قیمتی گاڑیاں لاپتہ
پورٹ مورسبی(نوائے وقت رپورٹ)پاپوا نیو گینی کی پولیس گذشتہ سال ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس کے دوران حکام کو دی جانے والی تقربیاً 300 لگڑری گاڑیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے۔ لگژری گاڑیوں پاپوا نیو گینی آنے والے رہنماؤں کے استعمال کے لیے درآمد کیا گیا تھا۔ ہ تاکہ وہ سٹائل کے ساتھ ملک میں سفر کر سکیں۔ پولیس کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ ان میں 284 گاڑیاں لاپتہ ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ڈینس کارکوران کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والی گاڑیوں میں لینڈ کروزر، فورڈ، مزدا اور پجارو شامل ہیں۔ان گاڑیوں کو تلاش کرنے کے لیے پولیس کا ایک خاص یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ ڈینس کارکوران نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ’ایپک اجلاس کے دوران اہلکاروں کو 284 گاڑیاں ذاتی استعمال کے لیے جاری کی گئی تھیں جنہیں اب تک واپس نہیں کیا گیا ہے۔