غریب اور متو سط طبقے کو انقلا ب کی ضرورت ہے، مصطفی کما ل

کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ غر یب اور متو سط طبقے کو ایک انقلا ب کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور تقدیر بدلنے کے لئے پڑھے لکھیاور ہنر مند نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا جبھی پاکستان ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب اورمتوسط طبقے کو ایک انقلاب کی ضرورت ہے اور انقلاب کے لئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی اسی پی کی عوامی رابطہ مہم کا مقصد ایک پی ایس پی کے فکرو فلسفے اور سیاسی منشور کو عوام کی بڑی تعداد تک پہنچانا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرکے انہیں اس قابل بناناہے کہ وہ ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے فیصلوں میں خود شامل ہو کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں انہوں نے زمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ تعدادِ میں پی ایس پی حصّہ بنے کر اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پرتشویش کیا ہے اور کہا کہ معیشت کی مکمل بحالی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اب بھی انفرااسٹرکچر کی بحالی، روپے کی قدر مستحکم اور کرپشن کے خاتمے جیسے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔