حکو مت غریب دشمن پالیسیوں سے دور رہے ، ثروت قادری
کراچی ( نیو ز رپو رٹر)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا کہ دنیا میں حج سستا اور تما م تر حا جیوں کو سہو لیات فراہم کی جا رہی ہے اس کے برعکس پاکستان میںحج مہنگا کیا جا رہا ہے جو تشویشنا ک عمل ہے حکو مت غریب دشمن پا لیسیا ں سے دور رہے ایسے عمل سے جمہو ریت مستحکم نہیں ہو گی جمہو ریت کو مستحکم کر نا ہے تو غریب کوریلیف اور غر بت کو ختم کر نا ہو گا ۔اپو زیشن کو نظر انداز کرکے آگے نہیں بڑھا جا سکتا ،سیا سی اختلافات اور مفادات کا با لا تر رکھ کر ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہو گا ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں نے سیا سی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔