وزیرخارجہ آج جرمنی روانہ ہورہے ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی میونخ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج جرمنی روانہ ہورہے ہیں ۔ کانفرنس میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک میں قیام امن کیلئے افغان صدراشرف غنی اور دوسرے عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ روس، جرمنی، ازبکستان اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی کانگریس اور سینیٹ کے اہم ارکان سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ میونخ کانفرنس میں افغانستان کے بارے میں پاکستان کا موقف پیش کریںگے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کے لئے امن کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے ملک اور علاقائی سلامتی سے متعلق امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔