پاکستان وولٹا اور اوساکا بیٹریز چین کو برآمد کرے گا
لاہور (پ ر) ہم، پاکستان اکامولیٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، بطور مینوفیکچر اور ایکسپورٹٹرز مشہور زمانہ وولٹا اور اوساکا بیٹریز بنانے والے بڑے فخر سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم 26 فروری 2019ء کو وولٹا اور اوساکا بیٹریز کے 5 کنٹینرز چین کو برآمد کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کے لیبل کے ساتھ وولٹا اور اوساکا بیٹریز جائیں گی۔ اس سے ایک نیا اکنامک کوریڈور کھل جائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں چین سستی اشیاء برآمد کرنے میں مشہور ہے ۔ یہ ہمارے لئے یہ بڑی آزمائش تھی جو ہم نے پوری کرلی۔ یقیناً یہ ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے بھی بڑی خبر ہے۔