سٹاک مارکیٹ میں مندا، سرمایہ کارواں کے 9 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس40500کی نفسیاتی حدپربرقراررہا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے9ارب16کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.92فیصدکم جبکہ56.89فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40485پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،ٹیلیکام اورفوڈ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40839کی بلندسطح پرریکارڈ کیاگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس52.17پوائنٹس کمی سے40544.11پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 198کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں9 ارب 16 کروڑ 13 لاکھ 83 ہزار108روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب54ارب 90کروڑ97لاکھ58ہزار173روپے ہوگئی۔