لاہور: بنک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل
لاہور (کامرس رپورٹر) وزارت خزانہ پنجاب نے بنک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا۔ تین بنکرز کے ناموں پرمشتمل سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ نعیم الدین خان کی جانب سے دسمبر میں مستعفی ہونے کے بعد بنک آف پنجاب کے صدر کا عہدہ خالی تھا اور خالد ترمذی کو عہدے کا چارج دیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کے علاوہ زبیر سومرو نے 9 بنکرز جن میں ضیا اعجاز، مبشر مقبول، طالب رضوی، مصطفی ہمدانی، عدنان غنی، حسن رضا، علی ماہون، غالب اسماعیل اور نشتر اعظم شامل ہیں۔ کئی گھنٹے طویل سیشن کے بعد تین نام شارٹ لسٹ کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غالب اسماعیل، طالب رضوی اور عدنان غنی کے ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے منظوری کے بعد نئے صدر کا اعلان کر دیا جائے گا۔