پاکستان کو شمالی کوریا نہیں بنایا جا سکتا، سوشل میڈیا پر پابندی کی مخالفت کریں گے: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، صباح نیوز) حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے حوالے سے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی آزادی کو دبانے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی تو اپوزیشن مخالفت کرے گی۔ ہمیں شمالی کوریا نہیں بنایا جا سکتا۔ جب کسی آواز کو دبایاجاتا ہے تو انتہا پسندی بڑھ جاتی ہے ہمیں شمالی کوریا نہیں بنایا جا سکتا۔