برمنگھم: نقاب پوش نے تیز دھار آلے سے 3 نوجوانوں کو زخمی کردیا، ایک مشکوک شخص گرفتار
برمنگھم (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہر برمنگھم میں جوزف چیمبر لین کالج کے باہر نقاب پوش نوجوان نے لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔ تین نوجوان زخمی ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے فرانزک ٹیسٹ کیلئے کالج کی عمارت کو چاروں طرف سے بند کردیا۔