گڑھی شاہو: ڈکیٹی مزاحمت پر نوجوان قتل، مانگا، 19 سالہ بہن کو مار کر واردات کا ڈرامہ رچا دیا
لاہور، مانگا منڈی (نامہ نگار ) گڑھی شاہو کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان سجاول کو قتل کر دیا گیا اور نعش بازار میں پھینک کر فرار ہو گئے مانگا منڈی میںلڑکی کو مارا گیا ورثاء کوصبح اطلاع ملی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی مقتول سجاول کے کزن احمد کے مطابق سجاول رات کو گھر سے گیا انہیں اس کے قتل کا صبح علم ہوا اس کی جیب سے پیسے اور موبائل بھی غائب تھے شعبہ ہے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے قتل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں قتل ڈکیتی مزاحمت اور ہو یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔مانگا منڈی بھائیوں نے 19 سالہ بہن کو قتل کر کے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ڈرامہ رچایا دیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن میاں راشد ہدایت نے ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کے بھائیوں کو گرفتار کرایا تو انہوں نے اعتراف کر لیا کہ شمع کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ۔بتایا گیاہے کہ مانگا منڈی میں پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی گئی کہ ہمارے گھر میں 3 ڈاکو گھسے اور انہوں نے مزاحمت پر ہماری بہن شمع کو قتل کر دیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی ایس پی انوسٹی گیشن کو حالات مشکوک لگے تب انہوںنے مقتولہ کے باپ ذولفقار اور بھائی بیٹے ندیم کو گرفتار کرایا تو انہوںنے نکشاف کیا کہ ہم نے شمع کو فائرنگ کرکے قتل کرکے ڈکیتی قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ شمع کو خاندان والوں نے مارا۔غیرت کے نام پر 18سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، شک ہونے پر پولیس نے مقتولہ کے باپ اور بھائی کو گرفتار کیا تو حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مانگا ہتھاڑ میں ذوالفقار نے غیرت کے نام پر اٹھارہ سالہ بیٹی شماء کو قتل کردیا اور ڈکیتی کا شور مچادیا کہ ڈاکو اس کے گھر میں گھس آئے ڈکیتی کی واردات کرنے لگے تو شماء نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس نے جب مقتولہ کے والد ذوالفقار اور بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اصل حقائق سامنے آگئے، مقتولہ کے والد نے اقرار جرم کرلیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، مانگا منڈی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈاکوؤں اور چوروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیااطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور سجاول نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن کے علاقے میںماجد کے گھرگھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکر8لاکھ 50ہزارروپے مالیت،برکی کے علاقے میںدانیال کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ،چوہنگ کے علاقے میںفیصل اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ60ہزارروپے مالیت،لیاقت آبادکے علاقے میںشرافت علی اوراس کی فیملی سے2لاکھ30ہزارروپے مالیت ،باغبانپورہ کے علاقے میں اشرف اور اس کی فیملی سے1لاکھ15ہزارروپے مالیت ، شادباغ میںحیدراوراس کی فیملی سے80ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،گلشن راوی کے علاقے میںمعروف سے65ہزارروپے اور موبائل فون،اچھرہ میں سرورسے50ہزارروپے اورموبائل فون،شاہدرہ میںعابدسے20ہزارروپے اور موبائل فون،نیونارکلی میںذوالفقارسے15ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا اور فرارہو گئے ہیں ۔چوروں نے جنوبی چھاؤنی اوراقبال ٹاؤ ن سے دو گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ،سمن آباد،بھاٹی گیٹ،جوہرٹاؤن اور شادباغ کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہوگئے ہیں۔