سانحہ ساہیوال ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا تفتیش کی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس
لاہور (نمائندہ خصوصی) سانحہ ساہیوال جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا تفتیش کی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس، رپورٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کاپہلاباقاعدہ اجلاس ساہیوال میںجے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازشاہ کی صدارت میںہوا، جس میںکمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میںاب تک کی تفتیش اور دیگر تمام پہلوؤںکاجائزہ لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے 20 فروری تک رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کو رپورٹ مقرر مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کوبھی 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔