پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کی بھرتی کا عمل جاری رکھا جائے: لاہور ہائیکورٹ
لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے)میںخواتین پائلٹس کی بھرتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کاکوٹہ نظراندازکرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مامون الرشیدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے پی آئی اے کوخاتون پائلٹس کی بھرتی کاعمل جاری رکھنے کاحکم دیدیا اور آئندہ سماعت پرفریقین کے وکلادلائل کیلئے طلب کر لئے۔