پی ایس ایل 4کی ٹرافی میں 50ہزار کرسٹلز کا استعمال،4ماہ میں تیار ہوئی
لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل 4کی ٹرافی میں 50ہزار کرسٹلز کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ تیاری میں 4ماہ صرف ہوئے۔گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کی ٹرافی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی، اس میں مجموعی طور پر 50ہزار کرسٹلز کا بڑی خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے، قومی پرچم اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے اس میں سبز اور سفید رنگ کا حسین امتزاج موجود ہے، چاند اور ستارہ بھی نمایاں ہیں، اس میں سفید کرسٹلز سے مزیئن 6پٹیاں ایونٹ میں شرکت کرنے والی 6ٹیموں کی نمائندگی کرتی ہیں۔