انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز: شینن گیبرئیل پر فرد جرم عائد کر دی
سینٹ لوشیا (اسپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر شینن گیبرئیل پر فرد جرم عائد کر دیا ہے۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن امپائرز نے گیبرئیل کو ان کے کہے ہوئے الفاظ پر خبردار کیا تھا۔سکائی سپورٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روٹ، گیبرئیل کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'اس کو تضحیک کے لیے مت استعمال کرو، ہم جنس پرست ہونے میں کوئی غلط بات نہیں۔'تیس سالہ گیبرئیل پر آئی سی سی کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ان پر آرٹیکل 2.13 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو، کھلاڑیوں کی مدد کرنے والے افراد کو، امپائر یا میچ ریفری کو بین الاقوامی میچ کے دوران گالی دینے کے متعلق بات کی گئی ہے۔گیبرئیل نے کہا کیا تھا یہ ویڈیو میں نہیں سنا جا سکتا اور جو روٹ نے بھی کھیل کے بعد اس کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی 232 رنز سے فتح کے بعد انھوں نے اس واقعے کے بارے میں یہ کہا کہ ' 'آئی سی سی کو حالات قابو میں کرنا ہوں گے میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس متعلق کوئی بات کروں لیکن پوری سیریز میں دونوں ٹیموں کے تعلقات ٹھیک رہے ہیں‘آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'میچ امپائر نے جو جرم عائد کیا ہے اس سے میچ ریفری جیف کرو نمٹیں گے۔''