حکومت کا شہباز سے متعلق موڈ تبدیل ہونے کے حقائق کیا ہیں؟ شیری رحمنٰ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کے رکن پیاے سی کے معاملے پر تنازعے کو بے مقصد قرار دے دیا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پی اے سی سے متعلق صوابدید اسپیکر کے ہاتھ میں ہوتی ہے، رکنیت سے متعلق فیصلہ پارٹی کرتی ہے، ایک رکنیت کے معاملے پر پی اے سی کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے پر اتفاق نہیں،پی ٹی آئی ارکان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پہلے سے موجود ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ شیخ رشید کی رکنیت کے معاملے پر تنازعہ کھڑا کرنے کا کوئی مقصد نہیں، حکومت سے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر معاملات طے پائے تھے،حکومت کا شہباز شریف سے متعلق موڈ بدل جانے کے حقائق کیا ہیں؟ حکومت بتائے شہباز شریف کو اب کیوں ہٹانے کی بات کی جا رہی ہے؟ حکومت کو شہباز شریف کے بطور چیئرمین پی اے سی کے فیصلے پر قائم رہنا چاہئے، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ہر فیصلے پر یوٹرن کیوں لے رہی ہے؟ پی ٹی آئی ارکان بھی شہباز شریف کو ہٹانا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی ارکان کا موقف ہے کہ وہ بھی تبدیلی نہیں چاہتے۔
شیری رحمنٰ