شاہد آفریدی، ریلے روسو‘ فواد احمد، کولن انگرام دبئی پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو اور فواد احمد، کراچی کنگز کے کولن انگرام دبئی پہنچ گئے۔آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد بھی دبئی پہنچنے والوں میں شامل ہیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کیا، اسی طرح کراچی کنگز کے کولن انگرام نے بھی دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔