امام الحق پشاور زلمی سکواڈ میں شامل جاوید آفریدی کی جانب سے خوش آمدید
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو پشاور زلمی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ امام الحق کو بطور اکیسواں کھلاڑی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امام الحق کی شمولیت سے زلمی سکواڈ مزید مضبوط ہوگا۔23سالہ امام الحق 29 ٹی ٹونٹی میچز میں 40.61 کی اوسط سے ،853رنز بناچکے ہیں۔ امام الحق اکیس ون ڈے میچز میں پانچ سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1090رنز بناکر محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔