مشکل وقت ختم ہونیوالا ہے سعودی عرب سے تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا : عمران خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملک کے سیاسی اور آئینی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد اور ممکنہ معاہدوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک بار بھر معاشی طاقت بننے جا رہا ہے۔ سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔ پاکستان کا مشکل وقت اب ختم ہونے والا ہے۔ حکومت کی تمام پالیسیاں غربت کے خاتمے پر مرکوز ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن نے ملاقات کی اور آرگنائزیشن سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاسکل گرکن کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان میں کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔ دریں اثناءوزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر انہوں نے کہا وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔ شکایات سیل نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ قائم کیا، عوام کے ساتھ براہ راست جڑ کر ان کے مسائل حل کرنے کا طریقہ کامیاب ہوا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے مقابلے میں 87 ممالک کی 4646 ایپس شامل تھیں۔ پاکستانی ایپ نے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جبکہ انڈونیشیا پہلے اور امریکا تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان سٹیزن پورٹل کو 5 میں سے 4 اعشاریہ 5 ریٹنگ ملی جبکہ گوگل سرچ کیٹیگری میں ساتویں نمبر پر ہے۔وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شکایتی پورٹل کا استعمال کریں۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے 47 روز میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات پورٹل کو موصول ہوئیں۔ جن میں سے 59 ہزار شکایات حل کی گئیں جبکہ باقی پر کام ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم ہا¶س کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہا¶س میں یونیورسٹی بنانے میں درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس کے ساتھ ریڈ زون میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے تحفظات کے بارے میں تفصیلی بات کی گئی کہ ان کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے۔ حکومت وزیراعظم ہا¶س کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔
عمران