گورنر پنجاب کیخلاف تحریک التواء کی مذمت کرتے ہیں: سعید احمد سعیدی
لاہور( نیوزرپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور احمد شہزاد کے خلاف کروڑوں روپے کی کر پشن کے ثبوت سامنے لے آئی ‘ڈی جی اینٹی کر پشن پنجاب کو بھی کاروائی کیلئے درخواست دیدی ‘وزیر اعلی پنجاب سے تمام ثبوتوں کی انکوائری کروانے اور خاور احمد شہزادکو نوکری سے برطرف کر نے کا مطالبہ کر دیا‘(ن) لیگ کے ایم پی اے سمیع اللہ خان کو خاور شہزاد کی حمایت کر نے پر ’’چوروں ‘‘کا محافظ قرار دیدیا۔ تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمدسعیدی ‘سابق ضلع چوہدری اشفاق ‘سابق ایم پی اے بر یگیڈر(ر) جاوید اکر م(ستارہ امتیاز )نے مشتر کہ ہنگامی پر یس کانفر نس میںگور نر پنجاب کے خلاف (ن) لیگ کے ایم پی اے سمیع اللہ خان کی تحر یک التواء کار کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ خان کو یہ ہی پتہ نہیں کہ رولز کے تحت گور نر کے خلاف اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی تحر یک نہیں لا ئی جاسکتی اور ویسے بھی تحر یک التواء کار میں جس ڈاکٹر رضوان کو گور نر پنجاب کا بھائی لکھا گیا ہے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ اس نام کا کوئی بندہ گور نر پنجاب کا بھائی نہیں۔ سابق ضلع ناظم چوہدری اشفاق ‘سابق ایم پی اے بر یگیڈر(ر) جاوید اکر م نے کہا کہ خاور احمد شہزاد نے بطور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ قومی خزانہ کو کڑوروں کا ٹیکہ لگایا ہے کمالیہ شوگر مل کے معاملات کو اسٹنٹ کمشنر کے ذمہ ہوتے ہیں مگر خاور شہزا نے بطور ڈی سی تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لیے اور ماہانہ10لاکھ روپے اپنے پی اے شہزاد کے ذریعے وصول کرتا رہا ہے پنجاب ریونیو کی زمین پر72کینال 321گ ب مر بع74میں گندم کاشت کرواکر بھی خاور شہزاد نے لاکھوں روپے کمائے ہیں اور اسکے اور اسکی فیملی کے اکاؤنٹس چیک کیے جائے تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے۔