گیس بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے غریبوں کی زندگی اجیرن عثمان تنویر بٹ، ملک محمودالحسن
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنمائوں عثمان تنویر بٹ، ملک محمودالحسن، تارا بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام نظر آتی ہے۔ تبدیلی سرکار کے گیس، بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوام چھ ماہ بعد ہی حکومت کے جانے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ ہر گھر سے تبدیلی سرکار کے لئے بددعائوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ جلد ہی آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ انہوں نے کہا ملک پہلے ہی معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے چند ماہ ہی میں ریکارڈ قرضہ لیکر سنچری مکمل کر دی ہے۔ عوام میاں نواز شریف کے سنہری دور کو یاد کرکے موجودہ حکومت کو کوس رہی ہے کتنے دکھ کی بات ہے ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے والا آج جیل کی کال کوٹھڑی میں ہے۔