پنجاب یونیورسٹی:داخلہ فارم‘فیس وصولی کا شیڈول جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ )پارٹ I، پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ایل ایل بی (تین سالہ )پارٹ I، پارٹIIاور پارٹIII سالانہ2019ء میں شرکت کے لیے(ریگولر امیدواروں) کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 23-4-19،24-4-19اور25-4-19تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم7-5-19،8-5-19اور9-5-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ا یل ایل بی (تین سالہ )پارٹ I، پارٹII اور پارٹ III سالانہ2019ء میں شرکت کے لیے(لیٹ کالج امیدواروں)کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب30-4-19،2-5-19اور 3-5-19جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم14-5-19،15-5-19اور 16-5-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔