سول ہسپتال مانگا میں ایکسرے فلمیں نایاب‘ مریضوں کو مشکلات کا سامنا
مانگا منڈی(نامہ نگار) سول ہسپتال مانگا منڈی میں ایکسرے فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔میڈیکل آفیسر Pڈاکٹر احمد شہزاد رابطہ کرنے پر بتایا کہ دو ماہ سے ایکسرے فلمیں نہیں آرہی،کئی بار اعلیٰ حکام کو مطلع کرچکے ہیں ،مگر ابھی تک کسی قسم کا جواب نہیں آیا،انہوں نے بتایا کہ عام مریض تو پریشان ہیں ہی مگر ایمرجنسی مریضوں کو بہت زہادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مختلف تنظیموں کے سربراہوں حاجی عبدالحمید،محمد آصف،ڈاکٹر محمد حنیف ،امانت علی،ضیاء چشتی،اور حاجی محمد صدیق نے حکومت
پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال مانگا منڈی میں ایکسرے فلمیں فوری طور پر مہیا کی جائیں۔