مغربی ثقافتی یلغار نے اخلاقی اقدار کو برباد کر دیا:میاں جمیل
لاہور (پ ر)مغربی ثقافتی یلغار نے اخلاقی اقدار کو برباد کر دیا ،شرم و حیا ء ایمان کی علامت ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے نام پر کسی کو عریانی ،فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوھریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہودو نصاریٰ نے ایک سازش کے تحت اسلامی شعائر کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے اور مسلمان لاعلمی میں اس کا حصہ بن رہے ہیں ۔علماء کرام سماجی ،معاشرتی اور اخلاقی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور مذہبی جماعتیں اصلاح معاشرہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی تہوار ہے جو ایک یہودی شخص ویلنٹائن کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔