مسلم لیگ ن آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے:محمود اختر گورائیہ
فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے چیف آرگنائزرمحمود اخترگورائیہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قوم دل سے لیڈر مانتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک بھر کے عوام کی پسندیدہ جماعت ہے تبدیلی کے دعویدار اب اپنے اپنے گھروں کو جانے کی تیاری کریں کیونکہ عوام نے ان کی اصلیت جان لی ہے، موجودہ حکمرانوں نے ترقی کے عمل کو ڈی ریل کر دیا ہے جبکہ مہنگائی کے ذریعے عوام کی زندگی بھی اجیرن بنا دی گئی ہے ترقی کے دشمنوں کی تمام سازشیں جلد ان پر ہی الٹ جائیں گی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، کراچی کا امن لوٹایا، سی پیک کے تحت اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری لائی گئی مگر نااہل حکمرانوں نے آتے ہی ہر چیز تباہ کر کے رکھ دی ہے۔