لیاقت بلوچ کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے بہنوئی مہر ظفر جوتہ ملتان میں انتقال کرگئے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امرا پروفیسر محمد ابراہیم خان، حافظ محمد ادریس ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، چوہدری محمد اسلم سلیمی ، امیر العظیم ، قیصر شریف اور محمد انو ر نیازی نے لیاقت بلوچ کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ علاوہ ازیںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم 14 فروری کو منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔