ماڈل کالج آئی ایٹ فور میں اردو ڈرا مہ،انگریزی تقاریر اور مقابلہ آرائش گل
اسلام آباد ( نامہ نگار) اسلام آ با د ماڈل کالج آئی ایٹ فور میں جاری ہفتہ تقریبات کے دوسر ے روز مزاحیہ اردو ڈراموں انگر یزی تقاریر اور خشک پھولوں کی آرائش کے مقابلوں کا انعقاد ہوا مہمان خصو صی معروف مزاحہ نگار جواد حسن جواد تھے منصفین کے فرائض پر وفیسر شمیم ممتاز پر وفیسرنجمہ سلطانہ ،تفسیر فاطمہ اور علینہ نے سر انجام دیے ،کالج کی طالبات نے "ہوئے تم دوست جس کے "کے عنوان سے ڈرامے پیش کیے اور خوب داد وصول کی مقابلے میں کنزہ اقصیٰ اور زنیرہ گروپس نے اول دوئم اور سوئم پوزیشنز حاصل کیں،آرائش گل میں سمیہ نیک داد ایف ٹین ٹو اسماء بی بی آئی ایٹ فور سدرہ جاوید آئی سی جی فاتح قرار پاہیںدوسرے سیشن میں انگر یزی تقریری مقابلے ہوئے مصفین مسز فرحت حفیظ انصر علی عامر اقبال تھے جن کے فیصلے کے مطابق ماہ نور چیمہ آئی ایٹ فور کالج عائشہ عارف آئی سی جی اور وجیہہ اعجاز ایف سیون فور نے بالترتیب اول دوئم سوئم پوزیشن حاصل کیں ، مہما ن خصوصی جواد حسن نے اپنے خطاب میں انعامات حاصل کر نے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ غیر نصابی سر گرمیاں طالبات میں صلاحیتیں اجاگر کر تی ہیں اور ہفتہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا خوش آہند ہے ا نہوں نے اپنا مزاحیہ کلام سنایا جس پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا،تقریب کے اختتام پر پر نسپل کالج پر و فیسر تسنیم شیر نے مہمانوں کو پھول اور کالج کا نشان پیش کیا