پولیس مزاحمت کیس ،ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد کی جائیگی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مزاحمت کیس میں ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں جبکہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ دینہ جہلم میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمے میںملوث ملزمان صدام حسین وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو تمام ملزمان حاضر تھے جن میں مقدمہ کی نقول تقسیم کی گئیں اورسماعت 19فروری تک ملتوی کر دی،آئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، تھانہ بنی پولیس نے ملزمان حسنین اور ارشاد کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اہلکار کو شہید کرنے کا مقدمہ درج ہے جن کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اب ان سے تفتیش کر نا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دونوں ملزمان کا 7/7یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔