یکم مارچ سے ملک گیرعوامی رابطہ مہم کا آغازکیا جائے گا، ڈاکٹرطارق سلیم
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مدینہ کی فلاحی ریاست کا نعرہ لگانے والے حکمران مدینہ جانے کے راستے بندکررہے ہیں اورسینماجانے کے راستوں میں آسانی فراہم کررہے ہیں ۔یکم مارچ سے ملک گیرعوامی رابطہ مہم کا آغازکررہے ہیں23مارچ کوسرگودھا اور31مارچ کولیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان ورکرزکنونشن منعقد کریں گے، ان خیالات کااظہار امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرصوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ،امیرضلع سردارامجدعلی خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمدبلال ودیگررہنمائوں سمیت مردوخواتین شریک تھے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ موجود ہ حکومتی پارٹی نے اپنے منشورمیں ایک کروڑنوکریاں اور 50لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا لیکن دن بدن بے روزگاری میں اضافہ اورعوام سے سر چھپانے کی چھت چھینی جارہی ہے۔