شہبازشریف کو ہٹانے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے‘ حکومت ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے : خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ آن لائن ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پا رلیمنٹ سمیت ہر ادارے کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکو مت سیا سی نا تجربہ کا ری کی وجہ سے ہر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے ۔ سابق قائد حز ب اختلاف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے۔ حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے۔ حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے اور غریب عوام کی مشکلا ت کا ازالہ کر ے تا کہ لو گ سکو ن کا سانس لے سکیں ۔ انہوں نے کہا پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کے لیے نہیں، پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں کی کارکردگی سے ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ اگر حکومت نے شہباز شریف کو ہٹانے کی کو شش کی تو پھر ہم بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ایوان میں حکومت چلا نا مشکل ہو جا ئے گا۔پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کے رکن پی اے سی کے معاملے پر تنازع کو بے مقصد قرار دے دیا، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بھی شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے پر اتفاق نہیں، حکومت بتائے شہباز شریف کو اب کیوں ہٹانے کی بات کی جا رہی ہے؟ حکومت ہر فیصلے پر یوٹرن کیوں لے رہی ہے؟ پی ٹی آئی ارکان بھی شہباز شریف کو ہٹانا نہیں چاہتے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پی اے سی سے متعلق صوابدید سپیکر کے ہاتھ میں ہوتی ہے، رکنیت سے متعلق فیصلہ پارٹی کرتی ہے، ایک رکنیت کے معاملے پر پی اے سی کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ہر فیصلے پر یوٹرن کیوں لے رہی ہے؟ پی ٹی آئی ارکان بھی شہباز شریف کو ہٹانا نہیں چاہتے، پی ٹی آئی ارکان کا موقف ہے کہ وہ بھی تبدیلی نہیں چاہتے۔پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ میں کچھ نہ کیا اس لئے شہباز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں کیا ہمیں نہیں معلوم کہ وزیراعظم اور وزراءپر بھی کیسز ہیں؟ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے شوشے چھوڑ رہی ہے۔ ایف آر او مانگنے والے کا نام لیں ہم اس گندی مچھلی کو نکال دیں گے۔ پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے ہی وزیراعظم بنے۔ ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر ہم نہیں کر رہے، ہم جمہوریت کو چلانا اور یہ اسے ڈی گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔
خورشید شاہ