پنجاب بنک میں کلیریکل اور نان کلیریکل ملازمین کیلئے عمرہ کی قرعہ اندازی
لاہور (نیوز ڈیسک) بینک کے کلیریکل اور نان کلریکل ملازمین کو عمرہ کی سعادت فراہم کرنے کیلئے ہیڈآفس میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں بینک کے چیئرمین ڈاکٹر پرویزطاہر،قائم مقام صدرخالد ترمذی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی کے مطابق ملک سرفراز علی، ناصر اقبال اور نصیرا ﷲ عمرہ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔