پنجاب گروپ آف کالجز کے زیراہتمام طلبا کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب گروپ آف کالجز اپنے اِنٹری ٹیسٹ کے ادارے STEP کے زیر اہتمام 100 سے زائد برانچز اور 70 سے زائد شہروں میں بغیر کسی فیس کے Self Assessment 2019 16فروری بروز ہفتہ منعقد کروا رہا ہے ۔ تاکہ تمام طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی استعداد کا بروقت جائزہ لے سکیں۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ پندرہ مارچ کو STEP کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا ۔