ایل جی الیکٹرانکس نے ایکسپو نمائش میں جدید ترین ایئرسلوشن مصنوعات پیش کردیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے مقامی پارٹنر آئس برگ انڈسٹریز کے ساتھ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی تین روزہ ہیٹنگ وینٹی لیشن ایئرکنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن انڈسٹری نمائش میں اپنی جدت انگیز ایئر سلوشن خدمات پیش کردی ہیں۔ اس نمائش میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے بڑے کاروباری اداروں نے حصہ لیا اور انڈسٹری اور کاروباری شعبے کے لئے اپنی بہترین مصنوعات کی خصوصیات اجاگر کیں۔