حکمران مدینہ جانے کے راستے بھی بند کررہے ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مدینہ کی فلاحی ریاست کا نعرہ لگانے والے حکمران مدینہ جانے کے راستے بندکررہے ہیں اورسینماجانے کے راستوں میں آسانی فراہم کررہے ہیں ۔یکم مارچ سے ملک گیرعوامی رابطہ مہم کا آغازکررہے ہیں23مارچ کوسرگودھا اور31مارچ کولیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان ورکرزکنونشن منعقد کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانھو ں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرصوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ،امیرضلع سردارامجدعلی خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمدبلال ودیگررہنماں سمیت مردوخواتین شریک تھے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ موجود ہ حکومتی پارٹی نے اپنے منشورمیں ایک کروڑنوکریاں اور 50لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا لیکن دن دبدن بے روزگاری میں اضافہ اورعوام سے سر چھپانے کی چھت چھینی جارہی ہے،موجودہ وزیراعظم اورحکمران پارٹی نے خود کوامیدکے طورپرعوام کے سامنے پیش کیا لیکن قوم کوان کی پالیسیوں اوررویے سے بدترین مایوسی ہوئی۔