پیپلزپارٹی پنجاب کا قمرالزمان کائرہ کی زیرصدارت اجلاس
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیرصدارت پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ضلع لاہور اور ضلع جھنگ کے عہدیداروں کا الگ الگ غیر رسمی اجلاس ہوا۔ دونوںاجلاسوںپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد، سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل، لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان سے پی وائی او کے عہدیداروں زوہیب بٹ، حاجی خان اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔