سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
ساہوکا (نامہ نگار) ایم پی اے کا سابق امیدوار ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے کے سابق امیدوار چوہدری محمد انور گجر جعلی چیک کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ملزم نے جعلی چیک دینے سمیت مختلف افراد کو پلاٹوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور رکھے ہیں ملزم نے شہریوں کو جھانسہ دینے کیلئے پنجاب قومی امن کمیٹی مذہبی امور کا ممبر بن کر گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ بھی لگوا رکھی ہے ۔