افتخار بابر سیکرٹری اطلاعات پی پی پارلیمنٹیرین جنوبی پنجاب مقرر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان بابر کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین جنوبی پنجاب کا سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غلط فہمی پیدا کر کے این آر او کا شوشہ چھوڑ رہی ہے۔