دورہ امریکہ میں بلاول سچے قوم پرست رہنما کا ثبوت دے رہے ہیں‘ نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری عالمی میڈیا کے ذریعے ملک کی بہترین نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں دورہ امریکہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سچے قوم پرست رہنما کا ثبوت دے رہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے امریکی زمہ داران کو ان کی تاریخ یاد دلائی اور پاکستان کے مخالفین کو آئینہ بھی دکھایا ہے بلاول بھٹو زرداری پاک-امریکا تعلقات، دہشتگردی، جمہوریت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں قوم کو ایک بہادر اور ذہین لیڈر ملا ہے جو قوم کی درست طریقے سے نمائندگی کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف نظریہ دراصل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلاسفی ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان حقیقی جمہوری ترقی پسند اور پرامن پاکستان بنے گا۔