وسائل کے معاملے پر وفاق سندھ کیساتھ زیادتی کررہاہے: مراد علی شاہ
کراچی (نوائے وقت نیوز+ نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ارشاد رانجھانی کے بعد رمشا قتل کیس میں بھی انصاف ہوگا۔ بدین کے علاقے ٹنڈوباگو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ارشاد رانجھانی کا قتل انسانیت کا معاملہ تھا جسے لسانی رنگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی جگہ اپنے فرائض سے کوتاہی نہیں کرتی جبکہ پانی پروفاقی حکومت کی کافی کوتاہی رہی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہارے ہوئے لوگوں کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرض اور خودکشی کے بارے میںعمران خان سے ہی پوچھا جائے، وفاقی حکومت کے فیصلوں میں کوئی سنجیدگی نہیں وفاقی حکومت سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی کیونکہ آئین اور قانون میں اس کی گنجائش موجود نہیں وسائل کے معاملے پروفاق سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہاہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جوبھی سندھ کے امن کو خواب اور معصوم کا خون بہائے گا وہ میرا دشمن ہے میں ہر اس دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے تعاون کروں گا مراد علی شاہ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قتل ہونے والے تینوں مردوں کے ورثاء کے ساتھ رابطہ کرنے اور مقتولین کے جسد خاکی ان کے گاؤں تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ سندھ کا ڈی آئی جی کو حکم دیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے ان پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے رپورٹ دیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس وقت تک چین سے نہ بیٹھنے دیں جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے مراد عل شاہ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی تکالیف دہ واقعہ ہے کسی کا خون بہانا کون سی انسانیت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ سندھی ہے اور ہمارا بھائی ہے۔