صوبائی وزیر محمود الرشید کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، ارشد داد سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بدھ کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کی اور پنجاب خصوصاً لاہور میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی پنجاب حکومت کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔