بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب کیلئے مہلت دے دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔وفاقی وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کا جواب دینے کیلئے وقت دیا جائے،مزید کارروائی 7 مارچ کو ہوگی۔