تھل ایکسپریس 8 سال بعد پھر رواں دواں مظفرگڑھ میں ڈھول‘ باجوں سے استقبال
مظفرگڑھ (نامہ نگار)صبح کے وقت ملتان سے راولپنڈی جانیوالی تھل ایکسپریس 8سال کے تعطل کے بعد 13۔ فروری سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ یہ ٹرین گزشتہ روز پہلی مرتبہ جب ملتان سے مظفرگڑھ پہنچی تو حلقہ کونسلر بشیر احمد خان چانڈیہ کی سربراہیمیں ریلوے اسٹیشن اور گردونواح کے لوگوں نے ڈھول باجوں کے ساتھ اس کا استقبال کیا اور اس پر پھولوں کے ہار ڈالے ۔