ہنگامی پیچ ورک مکمل کرکے لاہور ائیرپورٹ کا رن وے 2گھنٹے بعد کھول دیا گیا: ترجمان
لاہور (نیوز رپورٹر) ہنگامی نوعیت کے پیچ ورک کے بعد بدھ کے روز لاہور ائیرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا۔ سی اے اے کے سول انجینئرز نے دو گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں پیچ ورک مکمل کیا۔ رن وے کو ساڑھے گیارہ سے ڈیڑھ بجے تک بند کیا گیاتھا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جوں ہی پیچ ورک کی ضرورت محسوس ہوئی اسے فوری طور پر مکمل کرلیا گیا۔ اس دوران لیٹ ہونے والی فلائٹس کی ائیرلائینز اور مسافروں کو تاخیر کی وجہ سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ اس دوران فلائٹس کی آمد و رفت کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔