انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز: آئی سی سی نے شینن گیبرئیل پر فرد جرم عائد کر دی
سینٹ لوشیا (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر شینن گیبرئیل پر فرد جرم عائد کر دیا ہے۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن امپائرز نے گیبرئیل کو ان کے کہے ہوئے الفاظ پر خبردار کیا تھا۔'تیس سالہ گیبرئیل پر آئی سی سی کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ان پر آرٹیکل 2.13 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو، کھلاڑیوں کی مدد کرنے والے افراد کو، امپائر یا میچ ریفری کو بین الاقوامی میچ کے دوران گالی دینے کے متعلق بات کی گئی ہے۔گیبرئیل نے کہا کیا تھا یہ ویڈیو میں نہیں سنا جا سکتا اور جو روٹ نے بھی کھیل کے بعد اس کی وضاحت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'میچ امپائر نے جو جرم عائد کیا ہے اس سے میچ ریفری جیف کرو نمٹیں گے۔''جب تک کارروائی اپنے حتمی انجام تک نہیں پہنچتی آئی سی سی اس سے متعلق مزید اور کچھ نہیں کہے گا۔'انگلینڈ نے کہا ہے کہ وہ اس الزام پر کچھ نہیں کہیں گے اور انتظار کریں گے 'جب تک آئی سی سی اپنی کارروائی مکمل نہیں کرتا۔'