‘صبر کریں، بہت جلد پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا‘ سیمی پاکستانیوں کا پسندیدہ کھلاڑی
دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فور کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے نامور فنکاروں میں شامل اداکار اور گلوکار فواد خان نے ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستانی قوم کا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔دبئی میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’پی ایس ایل میں ڈیرن سیمی کی واپسی سے جذبہ مزید بڑھا ہے تاہم ہمارے نزدیک تمام کھلاڑی قابل احترام ہیں‘۔اس حوالے سے فواد خان نے امید ظاہر کی کہ ’تمام پی ایس ایل کامیاب رہے تاہم بتدریج پی ایس ایل پاکستان منتقل ہوجائیگا‘۔ ’پی ایس ایل ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن اس سے زیادہ تمام لوگوں کی ایک جگہ موجودگی سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے مابین مربوط رابطے کا رحجان بڑھے گا اور مثبت بیغام پہنچے گا‘۔گلوکار علی عظمت نے کہا کہ ’پاکستان سمیت دبئی کے وسیع اسٹیڈیم بھی تماشائیوں سے بھر جاتے ہیں تاہم یہ ایک پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے‘۔فواد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اینتھم گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور افتتاحی تقریب میں ینگ دیسی کے ساتھ بہترین پرفارم کریں گے۔