پی ایس ایل، پندرہ فروری اور دس مارچ کو پنک ربن ڈے منایا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کے دوران بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلئے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔بچوں کے سرطان کی آگاہی کے روزکراچی کنگز اور ملتان سلطانزجبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان میچز ہوں گے،،، پندرہ فروری کو چاروں ٹیمیں گولڈن ربن پہنیں گی اور دبئی سٹیڈیم کو بھی اسی مناسبت سے سجایا جائے گا،،، دس مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز جبکہ لاہورمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پنک ربن ڈے منائیں گی،،، ان میچز کے دوران چاروں ٹیمیں اپنے بازووں پر پنک ربن پہنیں گی،،، میچز میں کمنٹیٹرز بھی ربن پہنیں گے،،، لاہور اور کراچی کے سٹیڈیم اور وکٹوں کوبھی پنک ربن ڈے کے حوالے سے سجایا جائے گا۔