انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کا فاتح ،سیریز 2-1سے ویسٹ انڈیز کے نام
سینٹ لوشیا (اے پی پی) انگلینڈ نیویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 232 رنز سے ہرا دیا، انگلینڈ نے 361 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 485 رنز کا ہدف دیا۔ جو رئوٹ 122 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔جو ڈینلے 69، جوز بٹلر 56 اور بین سٹوکس ناقابل شکست 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کے گبرائل نے دو، کیمارئوچ، پال اور جوزف نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 485 رنز ہدف کے تعاقب میں 252 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ روسٹن چیسی کی سنچری رائیگاں گئی، انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور معین علی نے تین، تین ، بین سٹوکس نے دو جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز 2-1 سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔