سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں تقریب، ترقی کی نئی راہیں کھلنے سے وارڈنز مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں گے،سی سی پی او لاہور

14 فروری 2018 (17:54)

سی سی پی او آفس لاہور میں ٹریفک وارڈن سے سینئر ٹریفک وارڈن کے رینک پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں پرموشن بیجز لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)محمد امین وینس،چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمداورایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے خصوصی شرکت کی۔سی سی پی او لاہور نے نئے ترقی پانے والے 47سینئر ٹریفک وارڈنز کو بیجز لگائے اور ان کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پرموٹ ہونے والے ٹریفک وارڈنز مشن مبین جاری رکھیں،یہ اللہ تعالیٰ کی آپ پر خاص کرم نوازی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت سے نوازا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو شہریوں کی بہترین خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے۔ کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی جان قربان کی۔قوم ان کی خدمات اور قربانی کو تاحیات یاد رکھے گی۔ ترقی پانے والے سینئر ٹریفک وارڈنز ان کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت کو طرہ امتیاز بنائیں۔ اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمد ے کہاکہ ترقی کی راہیں کھلنے سے ٹریفک وارڈنز میں مزید محنت اور لگن کامزید جذبہ پیدا ہوگااور آئندہ اس سلسلہ کو جاری رکھاجائے گا۔ترقی پانے والوں میں احسن حبیب رانا،راشد حیات،خرم گوندل،راناصداقت،غلام حسین،عرفان،محمد اشفاق،قیصر محمود،رضاالرحمن،شہباز،محمد جاوید،عبدالمجید،عارف طفیل،محمد مبین،اسماعیل،ظہیراحمد،مجیب احمد،بابر حسین ،شہزاد احمد،شہناز صابر،نسیمہ اسلم،محمد اعظم،راجہ رضا حسین،فیصل عارف،اظہر فاروق،عرفان اشرف ،طاہر انور،عبدالحمید،اشفاق سرور،راشد بٹ،عامر رفیق،ندیم طاہر،ثنااللہ،عمر حیات،اشتیاق قدیر،وحید علی بھٹہ، صدیق شاہ،تنویر احمد،محمد بلال، اللہ توکل،ممتاز صفدر اور محمد عظیم سمیت علی گل اور دیگر شامل ہیں۔لاہور پولیس کی طرف سے ترقی پانے والے تمام سینئر ٹریفک وارڈنز کے گھروں میں لاہور پولیس کی طرف سے مٹھائی اور پھول بھی بجھوائے جائیں گے۔