نیب کی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

14 فروری 2018 (15:42)
نیب کی نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل)میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ خط لکھے گئے ہیں۔ایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف جبکہ دوسرے خط میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔